بھارتی رياست اترکھنڈ کے چمولی ضلع ميں گليشيئر پھٹنے کے بعد دريائے دھولی گنگا ميں پانی بڑھنے سے سيلاب آگيا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چمولی سے ہری دوار تک آبادی خطرے ميں پڑ گئی ہے جبکہ ڈيڑھ سو سے زيادہ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔
سيلاب سے رشی گنگا پاور پراجيکٹ کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ وشنو گڑھ ہائيڈرو اليکٹرک پروجيکٹ کے ڈيم سائيڈ تپوون بيراج اور جھولا پل پر بھی تباہی پھيل گئی۔
حکام نے چمولی، کرن پرياگ، ہری دوار اور رشی کيش ميں الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو علاقے خالی کرنے کا حکم دے ديا جبکہ بجنور، گڑھ مکتيشور، قنوج، بٹھور، فتح گڑھ، مرزا پور، بنارس، پرياگ راج اور فرخ آباد ميں بھی انتظاميہ کو الرٹ کر ديا گيا۔