in

امریکا کا یمن جنگ میں ہرقسم کا تعاون ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا یمن جنگ میں ہرقسم کا تعاون ختم کرنیکا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا 5 سالہ یمن میں جارحانہ کارروائیوں کیلئے ہرطرح کی حمایت ختم کر رہا ہے۔ اس موقع پر سعودی عرب نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی سفارت کاری کو بھی تیز کر رہے ہیں۔ مشرق وسطی کی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قیادت میں جنگ بند کروانے کی کوششوں میں ہماری مدد کرے۔ دیرپا امن مذاکرات کو بحال کیا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد یمن کے عوام تک پہنچے، جو تکلیف اور ناقابل برداشت تباہی سے گزر رہے ہیں۔ اس جنگ کو ختم ہونا ہے۔ اس جنگ کے حوالے سے اپنے عزائم واضح کرنے کے لئے ہم جارحانہ کارروائیوں کے لئے تمام امریکی تعاون کو ختم کر رہے ہیں جن میں اسلحے کی فروخت بھی شامل ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کے دفاع میں ہر طرح سے مدد دے گا، لیکن اس کی تفصیلات کیا ہونگی، یہ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں واضح نہیں کیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسلحے کی فروخت کے اربوں ڈالر کے معاہدے التوا میں ڈال رہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہا ہے کہ یمن جنگ کیلئے امریکی حمایت ختم ہونے سے عرب خطے میں سرگرم القاعدہ کے خلاف امریکی کوششیں متاثر نہیں ہونگی۔ امریکی خارجہ پالیسی میں سفارت کاری واپس آ چکی ہے۔

میانمار میں فوجی بغاوت پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میانمار میں جمہوری حکومت کے خلاف فوجی اقدام کے بعد امریکا اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر بحران کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جمہوریت میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار کی فوج فوراً اقتدار چھوڑ دے اور جمہوری رہنماؤں کو رہا کرے۔ روس کی مداخلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے صدر نے کہا کہ انہوں نے صدر پوٹن پر واضح کر دیا ہے کہ اب واشنگٹن روس سے مؤثر انداز میں نمٹے گا۔ صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا کہ زیر حراست روسی اپوزیشن رہنما کو فوراً رہا کیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

آج کی اہم خبر: وزيراعظم لائن آف کنٹرول کا دورہ کرينگے

آج کی اہم خبر: وزيراعظم لائن آف کنٹرول کا دورہ کرينگے