اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے تاہم کيسز کی شرح ميں کمی آئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 13ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے کبکہ 3ہزار 993 مریض لقمہ اجل بنے۔
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی طرح بھارت میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار زائد ہوچکی ہے۔
برازیل میں کرونا کی عالمی وبا کے باعث 2لاکھ 27 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 55ہزار سے زاید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کی چکی ہے۔
پاکستان نے چین کی بھجوائی گئی کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا ہے۔