اٹلی کے شہر نورو کے قصبے اونیفیری کی میئر نے قصبے کے رہائشیوں کےلیے کرونا کی وبا کے حوالے سے ایک دلچسپ و عجیب اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میئر اسٹیفنی پارس نے اپنے شہریوں کے لیے کروناوائرس میں مبتلا ہونا ممنوع قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی ان ممالک میں شامل ہے جو کرونا کی وبا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اسٹیفنی نے قصبے کے رہائشیوں کے لیے کرونا کا شکار ہونے کے علاوہ بیمار پڑنے اور علاج کی ضرورت محسوس کرنے پر بھی پابندی عائد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اونیفیری میں صحت کا عملہ ختم ہو گیا ہے۔ آج ایک اور ڈاکٹر نے استعفی دے دیا ہے اور اس کی جگہ مریضوں کے معائنے کے لئے کوئی اور ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ لہٰذا اب اس علاقے میں کرونا کا شکار ہونا منع ہے اور ہر کوئی احتیاط کرے۔