in

ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس اس سال سبکدوش ہوجائیں گے

ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس اس سال سبکدوش ہوجائیں گے

جیف بیزوس 30 سال قبل کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک سی ای او کے عہدے پر فائض رہے ، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیف بیزوس کی ملکیت اور اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا ً200 ارب ڈالر ہے اور فی الوقت وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پرہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس موسم خزاں میں جب جیف بیزوس سبکدوش ہوجائیں گے تو ان کی جگہ اینڈی جیسی کو نیا سی ای او مقرر کیا جائے گا جو اس وقت کمپنی کے کلاؤڈ بزنس کے نگراں ہیں۔

واضح رہے کہ سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیف بیزوس کمپنی کے ایگزیکیٹیو چیئرمین بن جائیں گے۔

اینڈی جیسی کون ہیں؟

اینڈی جیسی نے سن 1997 میں ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے چند روز بعد ہی کمپنی میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ گرچہ امریکی کمپنی ایمیزون دنیا میں ای کامرس کے لیے معروف ہے تاہم کمپنی کا ویب سیریز ڈویزن (اے ڈبلیو ایس) اس وقت دنیا کا سب سے اہم کلاؤڈ پروائیڈر ہے اور جیسی سن 2006 سے ہی اس شعبے کے نگراں رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شُوٹنگ کےپہلےہی روزسیف علی خان کی فلم کےسیٹ پرآتشزدگی

شُوٹنگ کےپہلےہی روزسیف علی خان کی فلم کےسیٹ پرآتشزدگی

PSX

اسٹاک مارکیٹ 3سال بعد 47ہزار کی سطح عبور کرگیا