in

ویڈیو:میانمار میں فوجی بغاوت کے دوران خاتون کا رقص وائرل

ویڈیو:میانمار میں فوجی بغاوت کے دوران خاتون کا رقص وائرل

میانمار کی فوج نے گزشتہ روز اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب قیادت کو جیلوں میں ڈال دیا ہے جس پر ایک جانب دنیا بھر کے میڈیا میں اس عمل کی مذمت ہورہی ہے تو دوسری جانب بغاوت کے دوران ایک خاتون کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ورزش کر رہی ہے جبکہ اس کے پس منظر میں فوجی گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ یہ ساری گاڑیاں پارلیمنٹ کے سامنے لگائے گئے بیریئر پر جمع ہوتی ہیں اور پھر پارلیمنٹ کی جانب بڑھ جاتی ہیں۔

جس دوران فوجی بغاوت عروج پر تھی، اس دوران خاتون اس سارے عمل سے بے خبر پارلیمنٹ کے قریب ایک عمارت کے باہر اپنی ایکسرسائز میں مصروف تھیں۔ اس منظر کی ویڈیو بھی خود خاتون نے بنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے کیلئے کیمرہ نصب کیا اور اس کی طرف منہ کرکے اپنے کام میں مصروف رہی مگر اس کے پیچھے چلنے والے سارے مناظر بھی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہسپتال میں داخل کیوں نہیں ہونے دیا؟بھارتی اداکار سیکیورٹی گارڈ پر بھڑک اٹھے

ہسپتال میں داخل کیوں نہیں ہونے دیا؟بھارتی اداکار سیکیورٹی گارڈ پر بھڑک اٹھے

کراچی: فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4افراد جاں بحق