in

بھارت: پولیو کے قطروں کی بجائے بچوں کوسینیٹائزر پلادیا گیا

بھارت: پولیو کے قطروں کی بجائے بچوں کوسینیٹائزر پلادیا گیا

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں طبی حکام کی جانب سے لاپروائی کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کم از کم ایک درجن بچوں کو پولیو کے قطروں کے بجائے سینیٹائزر پلادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کے روز مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریبا 700 کلومیٹر دور ضلع یواتل میں پیش آیا، تمام بچے 5 سال سے کم عمر کے تھے، جنہیں طبیعت بگڑنے پر مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کی حالت اب بہتر ہے اور اس معاملے کی تحقیقات ابھی ہونا باقی ہے، تاہم واقعے کے بعد صحت کے شعبے میں کام کرنے والے 3 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

بھارت کو پولیو سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا لیکن 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اب بھی پلائی جاتی ہے، ایک بنیادی صحت مرکز میں نیشنل پلس پولیو اسکیم کے تحت بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جارہی تھی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر یواتمل ضلع کونسل شری کرشنا پنچل نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کو پولیو کی خوراک کے بجائے سینیٹائزر دیدیا گیا جس کی وجہ سے ایک بچے میں بے چینی پیدا ہوئی اور اسے قے آنے لگی، واقعے کے بعد متاثرہ بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20ممالک پر سفری پابندی عائدکردی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20ممالک پر سفری پابندی عائدکردی

الطاف حسین کے ترانے بجنے پر متحدہ کا دفتر سیل

الطاف حسین کے ترانے بجنے پر متحدہ کا دفتر سیل