in

ایران: راکٹ ذوالجناح کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑدیاگیا

ایران: راکٹ ذوالجناح کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑدیاگیا

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے پیر کے روز وزارت دفاع میں خلائی یونٹ کے ترجمان احمد حسینی کے حوالے سے بتایا کہ ذو الجناح کو تحقیقی مقاصد کے لیے پہلی مرتبہ خلا میں چھوڑا گیا ہے۔ یہ راکٹ 220 کلو گرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کی سطح سے 500 کلو میٹر دور مدار میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے ایک صحرائی علاقے میں راکٹ چھوڑے جانے کے مناظر نشر کیے۔ راکٹ کا تجربہ سمنان صوبے میں کیا گیا جہاں ایرانی خلائی مرکز واقع ہے۔

ایران کی ایسی سرگرمیوں سے مغربی ممالک بالخصوص امریکا میں تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے اور الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران خلا میں سیٹلائٹس چھوڑنے کے ذریعے بیلسٹک میزائلوں کے میدان میں اپنے تجربے کو مضبوط بنانے پر کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا کو یہ خوف بھی ہے کہ ایران اس خصوصی ٹیکنالوجی کو نیوکلیئر وار ہیڈز داغنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بچے اور ہرن کی پکی دوستی

بچے اور ہرن کی پکی دوستی

مسکان شیخ کا قتل،معروف ٹک ٹاکرز نے راز کھول دیے

مسکان شیخ کا قتل،معروف ٹک ٹاکرز نے راز کھول دیے