in

لیبیا:وزارت عظمیٰ کی پہلی خاتون امیدوار جیت کیلئے پرعزم

لیبیا:وزارت عظمیٰ کی پہلی خاتون امیدوار جیت کیلئے پرعزم

لیبیا جیسے قدامت پسند قبائل پر مشتمل ملک میں اب تک اقتدار اور حکومت مردوں کے ہاتھ میں رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خاتون بھی اس دوڑ میں حصہ لے رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایمان الکشر لیبیا میں وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کرخواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گی۔

لیبیا میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں ایمان الکشر کو غیرمعمولی اثرو رسوخ رکھنے اور تجربہ کار سیاسی لیڈروں کےساتھ مقابلہ ہے۔

سیاسی اعتبار سے ایمان الکشر اعتدال پسند نظریات کی حامل ہیں اور وہ کسی جماعت کی طرف سے امیدوار نہیں بلکہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان الکشر نے کہا کہ ان کے پاس تعلیمی، تدریسی اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا تجربہ ہے اور وہ خود کو ملک وقوم کی خدمت کے لیے ایک بہترین اور موزوں امیدوار سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش وزارت عظمیٰ کا حصول ہے تاکہ وہ ملک کی بہتر خدمت کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص خواتین کو انصاف فراہم کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار پارلیمانی انتخابات کے لیے نوجوانوں ‌کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے جن میں وہ عمر میں نسبتا سب سے چھوٹی ہیں۔

ایمان نے اردن کی ایک یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجوایشن کی جس کے بعد اردنی پارلیمنٹ میں انہوں نے سیات کی تربیت حاصل کی اور پھر تنازعات کے حل اور سفارت کاری کا ایک ڈپلوما بھی حاصل کیا۔

بڑی بڑی سیاسی شخصیات کا مقابلہ کرنے کےعزم اور ممکنہ شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے الکشر نے کہا کہ انہیں کامیابی یا ناکامی سے کوئی غرض نہیں ہے وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ خواتین کے سیاست میں آنے کے حوالے سے جو خوف کی دیوار کھڑی ہے اسے گرایا جائے اور امور مملکت میں اپنا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور خواتین کے حلقے کی طرف سے اس کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔ ایمان نے توقع ظاہر کی انہیں ووٹ دینے والوں میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہوں گی کیونکہ خواتین ان پر بہت زیادہ اعتماد کرتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو کرونا ویکسین مل گئی

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو کرونا ویکسین مل گئی

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا