العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ابشر آن لائن نظام متعارف کروایا ہے جس میں گھر بیٹھے افراد کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ابشر آن لائن سسٹم میں غیر ملکیوں کی تابعین کے علاوہ وزٹ ویزا کے حامل افراد اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔
غیرملکیوں کے تابعین اپنے اقامہ نمبر سے جب کہ وزٹ ویزوں پر آنے والے افراد اور جی سی سی ممالک کے شہری رقم الحدود یعنی انٹری نمبر سے ابشر میں اپنا اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ آن لائن سروس سسٹم ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے۔
ابشر حکام نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا موبائل نمبر کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرنے سے صارف کا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا۔