in

اکتوبر 2020ء سے اب تک کتنے افراد نے عمرہ کیا؟

اکتوبر 2020ء سے اب تک کتنے افراد نے عمرہ کیا؟

کرونا وائرس کی وباء میں کمی کے پیش نظر عام افراد کی بیت اللہ آمد کا سلسلہ اکتوبر 2020ء میں دوبارہ شروع ہوا، جس کے بعد سے جنوری تک عمرہ کرنیوالے افراد کی کل تعداد تقریباً ساڑھے 19 لاکھ رہی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک 75 لاکھ زائرین، نمازی اور معتمرین بیت اللہ کا طواف کرچکے ہیں۔

ان طواف کرنے والوں میں معتمرین یعنی عمرہ کرنے والوں کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزار ہے جبکہ نمازیوں کی تعداد 54 لاکھ 80 ہزار ہے۔ واضح رہے کہ رواں عمرہ سیزن 4 اکتوبر 2020ء کو شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے جبکہ یہ اعداد و شمار 23 جنوری 2021ء تک کے ہیں۔

حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے زائرین اور معتمرین کی تعداد کی نگرانی کرنیوالے ادارے کے سربراہ انجینئر اُسامہ الحجیلی کا کہنا ہے کہ حرمین انتظامیہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہرقسم سہولت فراہم کرنے اور انہیں وبائی امراض سےمحفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائی۔

انہوں نے کہا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران انتظامیہ نے بتدریج اندرون اور اس کے بعد بیرون ملک سے زائرین کو بیت اللہ میں آمد اور عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی۔ ابتدا میں معتمرین کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنے کیلے مطاف میں فاصلے پر دائرے لگائے گئے، ان میں ایک سے دوسرے دائرے کے درمیان 10 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا، سعی اور طواف کعبہ کے دوران مطاف میں ہجوم و تصادم سے بچنے کیلئے 45 درجے کا ٹریک تیار کیا گیا۔

تیسرے مرحلے میں بزرگ اور خصوصی افراد کے بھی طواف کی گنجائش پیدا کی گئی، 155 میٹر طویل ایک ٹریک صرف وہیل چیئرز کیلئے مختص کیا گیا۔ طواف کا عمل 10 منٹ سے بڑھاکر 15 منٹ کردیا گیا۔ دوسرے ٹریک کو 145 میٹر تک کردیا گیا جو کعبہ شریک کے زیادہ قریب تھا، ایسے بزرگ جنہیں وہیل چیئرز کی ضرورت نہیں تھی ان کی تعداد 50 کردی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Imran Khan

ٹیلی فون پر گفتگو: وزیراعظم کا عوام کو صبر کامشورہ

تحریک انصاف کے 25اراکین رابطے میں ہیں، پی پی رہنماء

تحریک انصاف کے 25اراکین رابطے میں ہیں، پی پی رہنماء