in

تہران: ترک طیارہ اترتے ہی خطرے کے سائرن بج اٹھے

تہران: ترک طیارہ اترتے ہی خطرے کے سائرن بج اٹھے

ایران میں گزشتہ روز ترکی کے ایک مسافر بردار جہاز کی لینڈنگ کے دوران حیران کن طور پر خطرے کے سائرن بج اٹھے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا۔

سی این این فارسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب استنبول سے آذربائیجان جانیوالا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبوراً مغربی تہران میں امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

تہران کے ایک سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ ترک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران غلطی سے ساؤنڈ سسٹم نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی جو خود کار سسٹم میں پیدا ہوئی تاہم اس کا سبب ترک ہوائی جہاز تھا۔

درحقیقت ترکی کا ہوائی جہاز اپنے راستے سے ہٹ کر نو فلائی زون میں داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے آدھے گھنٹے تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔

تاہم اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چونکہ طیارہ نو فلائی زون میں چلا گیا تھا، اس لئے خودکار سسٹم نے اسے ایک بیلسٹک میزائل سمجھ کر انتباہی سائرن بجائے۔

سائرن بجنے کے واقعے کے بعد کئی گھنٹوں ‌تک بجلی بند رہی، تہران کے گورنر کے معاون برائے سیکیورٹی امور حمد رضا غودرزی نے بتایا کہ مغربی تہران میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ ایک سسٹم میں فنی خرابی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں سیاست کیسے چلتی ہے، مظہرعباس کا تجزیہ

پاکستان میں سیاست کیسے چلتی ہے، مظہرعباس کا تجزیہ

عمران خان براڈشیٹ کودفن کیوں کرناچاہتےہیں، عارف حمیدکاانکشاف

عمران خان براڈشیٹ کودفن کیوں کرناچاہتےہیں، عارف حمیدکاانکشاف