ایران نے بلوچ ’عسکریت پسند‘ رہنماء جاوید دہقان کو پاسداران انقلاب کے ارکان کے قتل کے الزام میں پھانسی دے دی۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ’میزان‘ کے مطابق سنی عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے رہنماء جاوید دہقان کو 5 سال قبل جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے 2 گارڈز کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی ہے۔
افغانستان اور پاکستان کی سرحد سے متصل ایرانی صوبہ سیستان بلوچیستان کو طویل عرصے سے سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں و منشیات اسمگلروں کے مابین جھڑپوں کا سامنا رہا ہے۔
شیعہ اکثریت رکھنے والے ملک ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کی زیادہ آبادی سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ عرب نسل کی اکثریت والے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں جمعرات کو داعش کے رکن ایرانی شہری کو بھی نیم فوجی میلشیا کے 2 ارکان کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔