in

امریکا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

امریکا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا جس کے باعث بھارتی نژاد امریکیوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مہاتما گاندھی کا 6 فٹ لمبا اور 240 کلو وزنی مجسمہ کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس کے مرکزی پبلک بار میں نصب ہے مگر 27 جنوری کی صبح پارک کا عملہ ڈیوٹی پر آیا تو انہوں نے دیکھا کہ مجسمہ زمین پر پڑا ہے۔ اس کے بعض حصے ٹوٹے ہیں اور کچھ حصے غائب ہوچکے تھے۔

ڈیوس شہر کی انتظامیہ نے کہا ہے مجسمہ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اس کی مرمت کرکے دوبارہ نصب کیا جائے گا۔ تفتیشی حکام ابھی تک یہ سراغ لگانے میں ناکام ہیں کہ اس تخریب کاری کے پیچھے کون ہیں اور ان کا مقصد کیا ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ 4 سال بھارت کی حکومت نے ڈیوس شہر کی انتظامیہ کو تحفے میں دیا تھا اور جب سٹی کونسل ڈیوس نے اس کو سینٹرل پارک میں نصب کیا تو اس وقت بھی اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت امریکا میں مقیم بھارتی اقلیتوں کی تنظیم ( او ایف ایم آئی) اور خالصتان کی حامی تنظیمیں کر رہی تھیں۔ سٹی کونسل میں باقاعدہ اس معاملے پر ووٹنگ ہوئی اور اکثریت نے مجسمہ نصب کرنے کے حق میں ووٹ دیا مگر اس کے باوجود او ایف ایم آئی نے مجسمہ ہٹانے کیلئے اپنی مہم جاری رکھی۔

امریکا میں مقیم ہندو تنظیمیں اس تخریب کاری کا الزام بھی اقلیتوں کی تنظیم پر عائد کرتی ہیں اور انہیں ’ہندو فوبیا‘ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتی ہیں مگر تفتیشی حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چین کی کرونا ویکسین اتوار کو پاکستان پہنچے گی

چین کی کرونا ویکسین اتوار کو پاکستان پہنچے گی

حکومت کا پشاور کےچارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان

حکومت کا پشاور کےچارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان