in

مسجد حرام میں انتظامی امور کی ذمہ دار خواتین کی کاوشیں

مسجد حرام میں انتظامی امور کی ذمہ دار خواتین کی کاوشیں

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے 235 خواتین ملازمین کو 20 تربیتی کورسز مکمل کرائے گئے تاکہ وہ کرونا کی وبا کے پیش نظر بھرپور طریقے سے احتیاطی اقدامات اور تدابیر انجام دے سکیں۔ آپریشنز کا ایک پیشگی منصوبہ تیار کیا گیا تا کہ حرم میں آنے والی خواتین کو طبی لحاظ سے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے انتظامی اور خدماتی امور کی معاون ایجنسی نے پلاننگ، کوالٹی و ٹیکنالوجی امور کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔ ایجنسی نے مسجد حرام کے 15 دروازوں پر خصوصی پہرے اور تلاشی کا اہتمام کیا تا کہ بیت اللہ کی روحانیت میں مخل ہونے والی کسی بھی چیز کو حرم کے اندر آنے سے روکا جا سکے۔

مسجد حرام میں آنے والوں کے جسموں کے درجہ حرارت کی جانچ کے لیے 25 خصوصی مشینیں اور مرکزی داخلی راستوں پر 300 ہینڈ سینی ٹائزرز نصب کیے گئے۔ ایجنسی کی 506 کارکنان نے خواتین کے حصوں میں 24 گھنٹے صفائی، تطہیر اور سینی ٹائزیشن کا مسلسل اہتمام کیا تا کہ اللہ کی مہمان خواتین کے لیے محفوظ اور اطمینان بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس دوران خواتین کی نماز کی جگہوں اور ملحقہ تنصیبات کو روزانہ 8 بار سینی ٹائز کیا گیا۔

عمرے کے تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار سے زائد مرتبہ سینی ٹائزیشن کا عمل انجام دیا گیا۔ مزید برآں خواتین کی نماز کی جگہوں پر آب زمزم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کا پشاور کےچارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان

حکومت کا پشاور کےچارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان

خضدار: فورسز کی کارروائی، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار 

خضدار: فورسز کی کارروائی، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار