in

اسرائیلی سافٹ وئیر سے50ہزار افراد کی جاسوسی کاانکشاف

Mobile Hacking Isb Pkg 25-11

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائيل نے جاسوسی سافٹ ويئر کے ذريعے دنيا بھرکے 50ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مبینہ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا، جن افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ سمیت 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں۔

دی گارڈين کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کی حکومتیں اسپائی ويئر کو مخالفين کی جاسوسی کےليے استعمال کرتی ہيں۔اس سے قبل نومبر 2019 ميں پاکستان کے 20 سے زائد عہدے داروں کے واٹس ايپ بھی اسی سافٹ ويئر سے ہيک کيے جانے کی خبريں آئی تھيں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاستدانوں کی جاسوسی کےلیے اسرائیلی سافٹ ویئر کا استعمال کررہی ہے، مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیاں نے ہندوستان اور خطے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاتون سے ڈیڑھ ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

خاتون سے ڈیڑھ ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

شرجیل میمن کا بیرون ملک جانے کی اجازت کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع 

شرجیل میمن کا بیرون ملک جانے کی اجازت کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع