in

بھارتی حکومت کی اسرائیلی سافٹ ویئرکے ذریعے ہزاروں افرادکی جاسوسی

Mobile Hacking Isb Pkg 25-11

بھارت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے ذریعے ہزاروں افراد کی جاسوسی اور ان کے فونز ہیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اہم شخصیات اور صحافیوں کی جاسوسی پر اپوزيشن ليڈر راہول گاندھی اور ممبئی پريس کلب نے بھی شديد مذمت کی ہے۔

ممبئی پريس کلب کے مطابق مودی حکومت نے اب تک جاسوسی کی تصديق يا ترديد نہيں کی، ليکن پيگيسز سافٹ ویئر صرف بھارتی حکومت کو بيچا گيا ہے، معاملے کی آزادانہ تحقيقات کا مطالبہ کيا جارہا ہے۔

اسرائيلی فرم کے اسپائی ویئر سے سے بھارتی وزراء، صحافيوں اور تاجروں کے فون ہيک کئے گئے، جن فون نمبرز کو ٹارگٹ بنايا گيا وہ اسرائیلی فرم کے ڈيٹا بيس ميں پائے گئے، یہ فہرست بھارتی میڈیا میں لیک ہوگئی۔

دوسری جانب اسرائيلی فرم اين ايس او نے الزام مسترد کرديا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سافٹ ویئر صرف جرائم پيشہ افراد اور دہشتگردوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈيزائن کيا گيا ہے اور انسانی حقوق کا اچھا ريکارڈ رکھنے والے ملکوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بيچا گيا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیک کئے جانے والے فونز کی فہرست میں زیادہ تر نمبرز میکسیکو کے ہیں جبکہ اس میں پاکستان، مشرق وسطیٰ سمیت کئی ممالک کے نمبرز بھی موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

’میں نے کبھی ایسے کپڑے نہیں پہنے جن پر تنقید کی جائے‘ اداکارہ یشمیٰ گل کا ناقدین کو کرارا جواب 

’میں نے کبھی ایسے کپڑے نہیں پہنے جن پر تنقید کی جائے‘ اداکارہ یشمیٰ گل کا ناقدین کو کرارا جواب