in

اللہ زمین پرفساد کرنےوالوں کوپسند نہیں کرتا، خطبہ حج

اللہ زمین پرفساد کرنےوالوں کوپسند نہیں کرتا، خطبہ حج

سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے کہا کہ ’ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ وہ دن اور رات کو لانے والا ہے اور اسی نے نبی اکرم ﷺ کو بھیجا‘۔

خطبہ حج میں انہوں نے اہل ایمان کو مخاطب کرتے ہوئے تقویٰ اور پرہیزگاری کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہی زمین و آسمان کا مالک ہے، لہٰذا تقویٰ کو اختیار کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایسی چیز ہے جس سے خیرات و برکات کا نزول ہوتا ہے۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہی پاک رب ہے جس نے بہترین کلام کو نازل کیا، اللہ نے اپنے بندوں پر احسان کرتے ہوئے قرآن مجید نازل کیا اور انبیاء بھیجے۔ اللہ نے اپنے بندوں پر نعمتيں تمام کرديں، اللہ اپنے بندوں کے ساتھ احسان کرتا ہے جواب میں بندے کیوں نہیں کرتے، اللہ فرماتا ہے ميری رحمت سب کيلئے وسيع ہے۔

انہوں نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اور معاشرتی بھلائی کیلئے مالی معاملات میں درست ہونا ضروری ہے، لوگوں کو بلکل مشقت میں نہ ڈالو۔ اللہ نے معاملات ميں وفا کا حکم ديا ہے، اللہ فرماتا ہے يتيم کے مال ميں خيانت نہ کرو۔ قرآن مجید ميں حکم ہے اپنی بيويوں کے ساتھ بھلائی کرو، اللہ اترانے اور تکبر کرنے والوں کو بلکل پسند نہیں کرتا۔ اپنے والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ بھلائی کرو، اللہ کے ساتھ بھلائی کرو جیسے اللہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کرتا ہے۔

حج کے بنیادی مناسک کی ادائیگی آج سے شروع ہوگی

شیخ بندر بلیلہ عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قربانی کے جانور کو بھی راحت کے ساتھ ذبح کرنے کا حکم دیا ہے جب جانور کے ساتھ یہ حکم ہے تو انسان کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی برائی کا جواب بھی اچھے انداز میں دو، اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہمیں درگزر کرنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ لوگوں سے بات بھی اچھے انداز میں کرو، اللہ فرماتا ہے، صبر سے کام لو۔ اللہ فرماتا ہے احسان کے درجے پر رہو، اللہ ايسے بندوں کو پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ محسنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔

خطبہ حج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بندر بلیلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تقویٰ اختیار کرنے والے جنت میں رہیں گے، نیکی کرنے والے وہ ہیں جو برائی کا بدلہ اچھائی سے دیتے ہیں۔ اللہ نے فرمایا متقی کے لیے جنت کی خوشخبری ہے، مقاصد شريعت ميں ہے کہ انسان اپنے نفس کی حفاظت کرے۔ نبی اکرمﷺ نے فرمايا کہ جس زمين پر طاعون پھيلا ہو وہاں سے نہ نکلو اور جہاں طاعون ہو وہاں نہ جاؤ۔ عرفے کے دن اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے، ايمان کا تقاضا ہے زکوٰة کی ادائيگی کريں۔

عازمینِ حج منیٰ سےمیدان عرفات پہنچنا شروع

مسجد نمرہ ميں خطبہ حج کے ساتھ حج کا رکن اعظم ادا کر ديا گیا۔ ظہر اورعصر کی نمازیں اکھٹی ادا کی گئیں۔ غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

rape-

شيخوپورہ: خاتون کیساتھ ریپ کرنے والا جعلی عامل گرفتار