in

افغان فورسز،طالبان میں جھڑپ: بھارتی صحافی دانش صدیقی جاں بحق

journo-killed

حکام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ جب افغان فورسز اسپن بولدک پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے لڑائی کر رہی تھیں تو اس دوران دانش صدیقی اور سینئیر آفیسر طالبان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام نے بتایا کہ دانش صدیقی اسپین بولدک میں ایک ہفتے سے قندھار میں افغان سیکیورٹی فورسز کی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

رائٹرز کے صدر مائیکل فریڈن برگ اور چیف ایڈیٹر انچیف الیسیندرا گیلونی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے ہم مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں اور خطے کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

دانش صدیقی کا تعلق بھارت کے شہر ممبئی سے تھا اور دہلی فسادات سے متعلق ان کی ایک تصویر کو رائٹرز نے سال 2020 کی بہترین تصویر قرار دیا تھا جب کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی دربدری اور بحران پر فوٹوگرافی پر پلٹرز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی صحافی تھے۔

اسکے علاوہ دانش صدیقی نے موصل جنگ، نیپال زلزلے، ہانک کانگ میں پُھوٹنے والے مظاہروں اور دہلی میں مسلم کُش فسادات کی کوریج بھی کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کوکافی عرصےسےمہذب پڑوسی بن کررہنےکاکہہ رہےہیں،عمران خان

بھارت کوکافی عرصےسےمہذب پڑوسی بن کررہنےکاکہہ رہےہیں،عمران خان

روس کا طیارہ سائبریا میں لاپتا

روس کا طیارہ سائبریا میں لاپتا