in

امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر عائد پابندی ختم

امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر عائد پابندی ختم

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ خواجہ سراؤں پر فوج میں شمولیت سے متعلق پابندی کو ختم کردیں گے، جس کے بعد صدارتی آفس کا منصب سنبھالتے ہی بائیڈن نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خواجہ سرا سروس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے اور ان کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا معیار طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ یہ ہماری لوگوں اور ہماری فورس کے لیے ایک صحیح قدم ہے۔ ایش کارٹر نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کسی کو بھی نکلا نہیں جائے گا اور جنس کی شناخت کی بنیاد پر دوبارہ بھرتی کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کیلئے صدارتی حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں کروناسےصحت یاب ہونےوالوں کی تعداد4 لاکھ 98 ہزار152 ہے

ملک میں کروناسےصحت یاب ہونےوالوں کی تعداد4 لاکھ 98 ہزار152 ہے

تھری ایڈیٹس سے شہرت پانیوالے اداکار شرمن جوشی کے والد انتقال کرگئے

تھری ایڈیٹس سے شہرت پانیوالے اداکار شرمن جوشی کے والد انتقال کرگئے