in

کروناوبا: مسلسل دوسرے سال حج کےانتظامات مکمل

کروناوبا: مسلسل دوسرے سال حج کےانتظامات مکمل

کرونا کی عالمی وبا کے باعث مسلسل دوسرے سال بھی بیرون ملک مقیم مسلمان حجاج کرام حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے۔ حج سیکورٹی کمانڈر میجر جنرل زاید الطویان نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کرونا وبا کی وجہ سے حجاج کرام کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے تاکہ حج کے دوران حجاج کرام وبا سے بچا سکیں۔

سعودی حکومت نے گزشتہ سال کرونا وبا کے عروج پر حج کے انتظامات مکمل کیے جبکہ حج کے دوران ملک میں وائرس نہیں پھیل سکا تھا۔

سعودی حکومت کاحج کی آن لائن درخواستیں بند کرنے کااعلان

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال صرف سعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو حج کی اجازت دی ہے، رواں سال حج 60 ہزار خوش نصیب افراد شریک ہوں گے۔

گزشتہ دنوں سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 5لاکھ 58ہزار 270 افراد نے حج کےلیے درخواستیں وزارت کے پورٹل پرجمع کرائی گئی تھیں۔

حجاج کرام کیلئےگراؤنڈ، فرسٹ فلور طواف کیلئےمختص

دوسری جانب رواں سال مسجد حرام کا پورا صحن، گراؤنڈ فلور اور پہلی منزلیں مطاف عمارت اور مرکزی دروازے شاہ عبد العزیز گیٹ باب المعر، باب الفتح اور 28 برقی سیڑھیاں حج کے موقعے پر حجاج کرام کے طواف کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔

خواتین کومحرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت

حج سیکورٹی کمانڈر کے مطابق تمام عازمین کو صرف 4 داخلی راستوں کے ذریعہ حرم مکی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Petrol

پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا امکان

Ned Price

افغانستان کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ