in

بھارت کاپاکستانی خاتون کو کروناویکسین لگانےسے انکار

بھارت کاپاکستانی خاتون کو کروناویکسین لگانےسے انکار

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے شادی ہوکر بھارت گئی خاتون کو ڈاکٹرز نے کرونا ویکسین لگانے سے انکار کردیا، خاتون سحر قیصر کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال اور نجی اسپتال پيسے لےکر بھی ويکسين لگانے کو تیار نہيں۔

سحر قیصر کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی اور وہ کلکتہ ميں خاوند کے ساتھ رہ رہی ہيں۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنی شادی سميت تمام دستاويزات دکھائيں جس کی حکام نے تصاویر بھی لیں لیکن اس کے باوجود کوویڈ-19 ویکسین نہیں لگائی گئی۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ کرونا ویکسین نہ لگانے کی وجہ پوچھنے پر حکام نے کہا کہ ’آپ کےپاس بھارتی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں ہے اس وجہ سے ویکسین نہیں لگائی جاسکتی‘۔

بھارت:80مسلمان خواتین کوآن لائن نیلامی کی فہرست میں ڈال دیاگیا

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے کے دنیا میں امریکا کے بعد سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر 3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ کل اموات 4لاکھ 12ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز انتہاء پسند ہندوؤں کی بھارت میں مسلمان مخالف مہم سوشل میڈیا میں 80 سے زائد مسلم خواتین کی فروخت کا آن لائن اشتہار جاری کردیا تھا، جس میں پائلٹ سمیت تعلیم یافتہ مسلمان خواتین شامل تھیں۔

بھارتی پولیس حکام نے تصاویر اور ذاتی معلومات شیئر کرنےکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھیں تاہم اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ned Price

افغانستان کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ

لا پتہ صحافی کی بازیابی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کا لا پتہ افراد کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لا پتہ صحافی کی بازیابی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کا لا پتہ افراد کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم