in

فرانس نے گوگل پر 500ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

فرانس نے گوگل پر 500ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

اجارہ داری کے عمل کی روک تھام پر مامور فرانسیسی ادارے نے منگل کے روز گوگل پر 500 ملین یورو (593 ملین ڈالر یا 95 ارب روپے سے زائد) جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیس کی جانب سے گوگل پر جرمانہ کاپی رائٹ کے معاملے پر کیا گیا، امریکی ٹیک گروپ گوگل کو اب اگلے 2 ماہ کے اندر اپنی تجاویز پیش کرنی ہوں گی کہ وہ خبر رساں ایجنسیوں اور دیگر اشاعتی اداروں کو ان کی خبروں کے استعمال کی تلافی کیسے کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر گوگل 2 ماہ کے اندر حل تجویز نہیں کرتا تو کمپنی کو روزانہ 9 لاکھ یورو تک کے اضافی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے بہت مایوس ہے، لیکن اس کی تعمیل کی جائے گی۔ گوگل نے کہا ہے کہ ’’ہم فرانسیسی اتھارٹی کے احکامات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضروری تبدیلیاں لائیں گے‘‘۔

گوگل کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے پورے عمل میں نیک نیتی کے ساتھ کام کیا ہے، جرمانہ عائد کرنے کا عمل کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کا راستہ بند کرتا ہے اور اس حقیقت کو نظرانداز کرتا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر خبریں کیسے کام کرتی ہیں‘‘۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے نیوز پبلشرز اے پی آئی جی، ایس ای پی ایم اور اے ایف پی نے الزام لگایا ہے کہ گوگل یورپی یونین کی جانب سے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت آن لائن خبروں کے معاوضے کے معاملے میں نیک نیتی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

ویکسین کرونا کا پھیلاؤ نہیں روکتی، قاسم سومرو

ویکسین کرونا کا پھیلاؤ نہیں روکتی، قاسم سومرو