in

سعودی عرب میں عیدالاضحی20جولائی کوہوگی

سعودی عرب میں عیدالاضحی20جولائی کوہوگی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹیوں کا اجلاس آج ریاض میں ہوا۔

اجلاس میں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذو الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذوالحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا اور 20 جولائی کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر میں بھی عید الاضحی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

چاند کی رویت کا اعلان سرکاری سطح پر کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جانوروں کے سینگ اکھیڑنےکے بڑھتے واقعات، قربانی کی قبولیت مشکوک

جانوروں کے سینگ اکھیڑنےکے بڑھتے واقعات، قربانی کی قبولیت مشکوک

پولیس کا چھاپہ 12 لڑکیاں 3 لڑکے شرمناک حالت میں گرفتار

پولیس کا چھاپہ 12 لڑکیاں 3 لڑکے شرمناک حالت میں گرفتار