in

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی فوڈ فیکٹری میں آگ گزشتہ روز جمعرات 8 جولائی کو لگی۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پایا نہ جا سکا۔ امدادی کارکن تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو اداروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ جمعرات کو رات گئے لگی۔ اب تک 52 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم ابھی تک محض 17 افراد کی ڈیڈ باڈی مل سکی ہیں۔ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت کتنے لوگ موجود تھے اور کتنے لوگ اب تک لا پتا ہیں۔ اور آگ کیسے لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات امدادی کام مکمل ہونے کے بعد ہی شروع ہو سکے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلادیش دنیا میں سب سے زیادہ کپڑے برآمد کرنے والے ممالک میں چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے والا اداکار موبائل چوری کے الزام میں گرفتار

امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے والا اداکار موبائل چوری کے الزام میں گرفتار

معروف بالی ووڈ ہیرو اور انکی بہن کو فراڈ کیس میں طلب کرلیا گیا

معروف بالی ووڈ ہیرو اور انکی بہن کو فراڈ کیس میں طلب کرلیا گیا