in

دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا

دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا

دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا ہوگیا ہے جس کے باعث بھارتی دارالحکومت کے وئی آئی پی زون میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر جس مقام پر دھماکا ہوا ہے، وہاں سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع اسکوائر پر منعقدہ سرکاری تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی شریک تھے۔

پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی نہ ہی پولیس نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیل بتائی ہے۔

بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ دھماکے میں دیسی ساختہ بم استعمال ہوا ہے۔ باری مواد کو پلاسٹک میں لپیٹ کر سڑک پر پھینک دیا گیا جس کے پھٹنے سے متعدد کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CURRENCY RATE, PAKISTAN

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی لیکن طریقہ واردات کہاں سے سیکھا؟ زبان کھول دی 

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی لیکن طریقہ واردات کہاں سے سیکھا؟ زبان کھول دی