in

عازمین حج کے اندراج کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا

Hajj Umrah

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال کرونا وائرس کیسز میں کمی اور ویکسینیشن کے بعد 60 ہزارعازمین کو حج کےلیے اہل قرار دیا ہے۔ جن میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مقیمین کا تعلق 150 ممالک سے ہے جبکہ ان افراد کو طبی شرائط کے پورا ہونے پر حج پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ رواں سال ویب پورٹل کے ذریعے اندراج کے پہلے مرحلے میں رجسٹر ہونے والے عازمین کی تعداد 5لاکھ 58 ہزار 270 تک پہنچ گئی۔ اس سلسلے میں ترجیح ان افراد کو دی گئی جنہوں نے پہلے حج ادا نہیں کیا۔

وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے اہل قرار دیے جانے والے تمام افراد کو عمومی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بنا پیشگی بکنگ کے فوری طور پر اپنے قریب ترین مرکز سے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔ ساتھ ہی حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کی پابندی کریں۔

اس سے قبل حج ادا کرنے والے افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل ختم کرنے کا اعلان 25 جون کو کیا تھا۔

وزارت کے وزیر کے مطابق رواں سال آن لائن ایپ کےہمراہ 59 فیصد مرد حضرات جبکہ 41فیصد خواتین نے درخواستیں جمع کرائیں۔ ان میں تین فی صد درخواست گزاروں کی عمریں 20 سال سے کم ہیں، 26 فیصد 21 سے 30 سال کے درمیان عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں،38 فیصد 31 سے 40 سال کی عمر کے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے جون کے مہینے میں کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظراس مرتبہ بھی صرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار شہریوں اور مکینوں کو حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رعایتی سیلز ٹیکس ختم چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

رعایتی سیلز ٹیکس ختم چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام چیلنج کرنےکی درخواست خارج

کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام چیلنج کرنےکی درخواست خارج