in

سعودی خواتین فٹبال ریفری کی ذمہ داریاں بھی نبھاسکیں گی

سعودی خواتین فٹبال ریفری کی ذمہ داریاں بھی نبھاسکیں گی

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال لیگ کی جانب سے مقرر کی جانے والی 62 خواتین کو فٹبال مقاببلوں میں بطور ریفری اپنی ذمےداریاں نبھائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 62 خواتین میں سے 18 کا تعلق سعودی دارالحکومت ریاض، 28 جدہ، 14 مشرقی ریجن اور 3 شہر مدینہ منورہ سے ہے۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن (ایس ایف ایف) ریفری کمیٹی نے خواتین کے فٹبال ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 62 خواتین ریفریز کو کام کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایس ایف ایف نے مزید بتایا کہ مذکورہ خواتین کو2020 میں کورسز کرائے گئے تھے۔ پہلا کورس گزشتہ سال ستمبر میں دمام جبکہ دوسرا کورس اکتوبر میں ریاض میں منعقد کرایا گیا تھا، خواتین ریفریز کو اجازت نامہ آن لائن تقریب کے دوران دیا گیا۔

خیال رہے کہ نئی بھرتی ہونے والی ریفری خواتین کے فٹبال مقابلوں میں خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی ویب سائٹس ہیک کرنےکی روزانہ9لاکھ کوششیں ہوتی ہیں

پاکستانی ویب سائٹس ہیک کرنےکی روزانہ9لاکھ کوششیں ہوتی ہیں

احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں،ثانیہ

احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں،ثانیہ