in

مودی کابینہ کے 12 وزراء نے استعفیٰ دیدیا

مودی کابینہ کے 12 وزراء نے استعفیٰ دیدیا

نریندرا مودی حکومت کے 12 وزراء ایک ساتھ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے، جن میں صحت، آئی ٹی اور تعلیم کے وزیر بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی وزراء کے استعفوں کی وجہ کرونا کیسز میں اضافہ اور ریاستی انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کابینہ میں ہونے والا رد و بدل ہے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووِند کے دفتر سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 12 وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، تاہم وزارت داخلہ، دفاع، خارجہ اور خزانہ کے وزراء کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا کی بے قابو صورتحال اور معیشت پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں 36 نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر وزراء کی تعداد 77 ہوگئی ہے، کابینہ میں شامل تقریباً وزراء میں نصف نئے ہیں۔

مستعفی ہونے والوں میں وزیر صحت ہرش وردھن، وزیر برائے آئی ٹی و انصاف روی شنکر پرساد، وزیر برائے ماحولیات پرکاش جاوڈیکر، وزیر برائے انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ اور وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات سے پہلے روی شنکر پرساد کو حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان تھا۔

پرکاش جاوڈیکر کی طرح تجربہ کار سیاستدان روی شنکر پرساد کا شمار ان چند وزراء میں ہوتا ہے جو بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

بھارتی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے صحت رمیش پوکھریال نشانک بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کیلئے اسکول کھولنے کا اعلان

پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کیلئے اسکول کھولنے کا اعلان

یوسف خان کا نام دلیپ کمار کس نے رکھا؟

یوسف خان کا نام دلیپ کمار کس نے رکھا؟