in

ہیٹی کے صدر جوولن موئس قاتلانہ حملے میں ہلاک

ہیٹی کے صدر جوولن موئس قاتلانہ حملے میں ہلاک

ہیٹی کے صدر جوولن موئس کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے عبوری وزیراعظم کلائیڈ جوزف کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیٹی کے صدر جوولن موئس کو ان کے گھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

عبوری وزیراعظم نے مزید بتایا کہ بدھ کی صبح ان کے گھر پر مسلح افراد کے حملے میں خاتون اول بھی زخمی ہوئیں۔ حملہ آور ہسپانوی زبان میں بات چیت کررہے تھے۔

جووینل موئز نے فروری 2017 میں ہیٹی کے صدر کا منصب سمبھالا تھا۔ ہیٹی میں صدارتی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ستمبر اور نومبر میں شیڈول ہیں۔

کلائیڈ جوزف نے ہیٹی کے عبوری وزیراعظم کا منصب سمبھال لیا ہے۔ انھوں نے نیویارک کے دی نیو اسکول سے پبلک پالیسی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ امریکا میں تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔ انھوں نے یونی ورسٹی کنیکٹی کٹ  اور لانگ آئی لینڈ یونی ورسٹی میں بھی پڑھایا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاول بھٹو کا 25جولائی کو آزادکشمیر میں حکومت بنانےکا دعویٰ

بلاول بھٹو کا 25جولائی کو آزادکشمیر میں حکومت بنانےکا دعویٰ

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری 

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری