in

روس: طیارہ لینڈنگ سے قبل سمندر میں گرکرتباہ، 28مسافر ہلاک

روس: طیارہ لینڈنگ سے قبل سمندر میں گرکرتباہ، 28مسافر ہلاک

روس میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں عملے سمیت تمام 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے تصدیق کی ہے کہ عملے کے 6 افراد سمیت طیارے میں سوار تمام 22 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ اے این 26 طیارہ کمچٹکا کے مرکزی شہر پیٹروپولوسک کامچسکی سے پالانا جارہا تھا، جہاں اس کا فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کئی بحری جہاز امدادی کاموں کیلئے حادثے کے مقام کی جانب روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

روس کی نیوز ایجنسی تاس نے مقامی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ طیارے میں 22 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، ایک مقامی میئر اولگا موخریوا اور دو بچے بھی مسافروں میں شامل تھے۔

مقامی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر آفس کی ترجمان ویلینٹیا گلیزووا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اے این 26 طیارہ کمچٹکا کے مرکزی شہر پیٹروپولوسک کامچسکی سے پالانا جارہا تھا، وہ غائب ہوگیا اور شیڈول کے مطابق لینڈنگ نہ کرسکا۔

آخری بار بڑا فضائی حادثہ مئی 2019ء میں پیش آیا تھا جب سخوئی سپر جیٹ نے ماسکو ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد آگ پکڑ لی تھی، اس حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان اسٹیل مل سے سامان کون چوری کرتا ہے؟

پاکستان اسٹیل مل سے سامان کون چوری کرتا ہے؟

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ