in

دنیابھر میں کشمیری آج سے ’ہفتہ شہداء‘ منارہےہیں

دنیابھر میں کشمیری آج سے ’ہفتہ شہداء‘ منارہےہیں

مقبوضہ کشمير، آزاد کشمير اور بيرون ملک ميں دعائيہ تقريبات ہوں گی جبکہ قابض بھارتی فورسز کیخلاف احتجاجی ريلياں اور جلوس نکالے جائيں گے۔

جمعرات 8 جولائی کو شہيد برہان وانی اور ساتھيوں کے يوم شہادت کو يوم مزاحمت کے طور پر منايا جائے گا۔ برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کي طرف مارچ کيا جائے گا۔

مقبوضہ وادی میں 13 جولائی 1931 کے شہداء کی یاد میں یوم شہداء منایا جائے گا۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت مخالف مظاہروں اور ریلیوں کو روکنے اور سری نگر میں نقشبند صاحب میں قائم مزار شہدا کی طرف مارچ کو روکنے کے لیے کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردیں۔

سری نگر کے لال چوک میں تاریخی کلاک ٹاور کے قریب بیریکیڈز لگائے گئے ہیں جب کہ مارچ کو روکنے کے لیے فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت تقریبا تمام حریت رہنما یا تو جیلوں میں بند ہیں یا پھر نظربند ہیں۔

 یاد رہے کہ 13 جولائی 1931 کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان دینا شروع کی تھی کہ ڈوگرہ مہاراجا کے سپاہیوں نے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا لیکن اذان دینے کا سلسلہ جاری رہا اور اذان مکمل ہونے تک 22 نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوادرکا نارتھ فری زون پہلے زون سے35گنا زیادہ بڑا ہے، اسدعمر

گوادرکا نارتھ فری زون پہلے زون سے35گنا زیادہ بڑا ہے، اسدعمر

ہونڈا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا نیا ماڈل کس تاریخ کو متعارف کروانے جارہاہے اور قیمت کتنی ہو گی؟ گاڑیوں کے شوقین کیلئے بڑی خبر 

ہونڈا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا نیا ماڈل کس تاریخ کو متعارف کروانے جارہاہے اور قیمت کتنی ہو گی؟ گاڑیوں کے شوقین کیلئے بڑی خبر