in

فلپائنی فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

فلپائنی فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

فلپائن میں گزشتہ روز ایک فوجی طیارہ سی 130 کے گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلپائن کی سکیورٹی فورسز پیر کو جنوبی مضافاتی جزیرے پر ناریل کے درختوں کے درمیان اس سی 130 فوجی طیارے کے ڈیٹا باکس کی تلاش میں مصروف ہیں، فلپائنی فوجی جہاز میں 96 افراد سوار تھے۔

فلپائنی محکمہ دفاع کے مطابق جزیرہ جولو میں پاٹیکول نامی شہر میں اتوار کو طیارہ حادثے میں 47 فوجی جبکہ زمین پر 3 شہری ہلاک ہوئے، 49 دیگر فوجی اور 4 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بچنے والوں میں ایسے فوجی بھی شامل ہیں جنہوں نے طیارہ زمین پر گرنے سے قبل اس میں سے چھلانگیں لگا دی تھی، طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کی اداکارہ کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کی اداکارہ کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے