in

برطانیہ نے یو اے ای کیساتھ فلائٹ آپریشن بند کردیا

برطانیہ نے یو اے ای کیساتھ فلائٹ آپریشن بند کردیا

معروف برطانوی اخبار دی انڈیپینڈیٹ کے مطابق برطانوی شہریوں کیلئے سے سب مشہور سیاحتی مقام دبئی اور ابو ظہبی سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ منقطع کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج جمعہ 29 جنوری دن 1 بجے سے ہوگا۔ مقررہ وقت کے بعد دبئی یا ابو ظہبی سے کوئی بھی پرواز برطانیہ میں لینڈ نہیں کرسکے گی۔

برطانوی مواصلات کے سیکریٹری گرانٹ شیپ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس میں راوانڈا اور بورنڈی سمیت دیگر وسطی افریقی ممالک شامل ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اچانک اعلان پر وہ مسافر جو یو اے ای میں موجود ہیں، یا جنہوں نے آنے والے دنوں میں یو اے ای سے یا بذریعہ یو اے ای سے برطانیہ آنا ہے ان میں کھلبلی مچا دی ہے۔ ایسے مسافروں کی بڑی تعداد اب فلائٹس کینسل کرکے متبادل ذرائع سے برطانیہ آنے کی کوشش کرے گی۔

برطانوی حکام کی جانب سے واضح احکامات کے مطابق وہ افراد جو گزشتہ 10 روز سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ایسے تمام مسافروں کو بمع اپنے سامان کے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ایسے تمام افراد کو ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود قرنطینہ میں ہر صورت اپنی مدت پوری کرنی ہوگی۔

برطانوی حکومت کے مطابق ان سخت ترین حفاظتی اقدامات کا فیصلہ جنوبی افریقہ سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے ملتے جلتے نئے طرز کے وائرس کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

پابندی کے اعلان کے بعد 4 ایمریٹس اور ایک برٹش ایئرویز کی فلائٹ جمعرات کو برطانیہ پہنچی، جب کہ جمعہ کے روز بھی اماراتی ایئرلائن کی پروازیں برمنگھم اور مانچسٹر کیلئے شیڈول ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اتحاد ایئر لائن اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 3 فلائٹس ہیتھرو سے ابوظہبی کیلئے چلا رہی ہے۔

برطانیہ میں ٹرائیول ایجنسی چلانے والے پال چارلس کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ اس نے ان ممالک کو ہائی رسک فہرست میں کیوں شامل کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کی اہم خبریں:بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب آج ہوگی

آج کی اہم خبریں:بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب آج ہوگی

Hafiz Salman Butt

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے