in

کینیڈا:گھرمیں آگ لگنےسے4بچوں سمیت7پاکستانی جاں بحق

کینیڈا:گھرمیں آگ لگنےسے4بچوں سمیت7پاکستانی جاں بحق

کینیڈین ویب سائٹ کے مطابق کینیڈا کی ریاست البرٹا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز رات میں پیش آیا جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔

جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 38 سالہ مرد، 38سالہ خاتون، ایک 35سالہ مرد، 12سالہ ایک لڑکااور لڑکی، 8سالہ لڑکی اور ایک 4سال کا لڑکا شامل ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کینیڈا: نوجوان نےمسلمان خاندان پر ٹرک چڑھادیا، 4افراد جاں بحق

امام مسجد کیلگری سید سہروردی کا کہنا ہے کہ گھر میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے جس میں سے ایک خاندان چند دن قبل ہی یہاں رکنے کے لیے آیا تھا، آتشزدگی کے بعد گھر کے مالک نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو باہر نکالا اور پھر اپنے بھائی کے بچوں کو گھر سے باہر لایا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کینیڈا:دہشتگرد حملے میں شہید مسلم فیملی کی تدفین کردی گئی

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

کینیڈا میں مسلم فیملی کو قتل کرنیوالا حملہ آور کون تھا؟

اس سے قبل گزشتہ ماہ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں نوجوان نے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’پتھر پر لکیر نہیں کہ ایک ہی شادی کرنی ہے‘ اداکارہ عائشہ عمر کھل کر بول پڑیں

’پتھر پر لکیر نہیں کہ ایک ہی شادی کرنی ہے‘ اداکارہ عائشہ عمر کھل کر بول پڑیں

سوئی سدرن گیس کے بلوں میں جون میں کیوں اضافہ ہوا

سوئی سدرن گیس کے بلوں میں جون میں کیوں اضافہ ہوا