in

تمام ممالک منظورشدہ ویکسینزکو سفرکیلئے تسلیم کریں، کوویکس

تمام ممالک منظورشدہ ویکسینزکو سفرکیلئے تسلیم کریں، کوویکس

کرونا ویکسین کی تقسیم کیلئے بنائے گئے عالمی اتحاد ’کوویکس‘ نے دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے محفوظ قرار دی گئی تمام کرونا ویکسینز کو تسلیم کریں اور ایسی ویکسین لگوانے والے تمام افراد کو سفر کی اجازت دیں۔

جمعرات کو کوویکس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوویکس کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ کرونا ویکسین تک پوری دنیا کے افراد کو رسائی ہو، جس کا مطلب تھا کہ ان کے سفر اور تجارت کرنے سمیت ان کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔

بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں سفر کی اجازت دے دی گئی ہے، کوویکس کی تمام حکومتوں سے اپیل ہے کہ سفری پابندیاں لگاتے وقت وہ ایسے افراد کو تسلیم کریں جنہوں نے مکمل ویکسین لگوالی ہے اور وہ ویکسینز عالمی ادارہ صحت یا 11 ’اسٹرنجنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز (ایس آر اے) نے مؤثر اور محفوظ قرار دی ہیں۔

کوویکس کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دنیا میں ویکسینز کی تقسیم میں مزید خلاء پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات بڑھے گی، اس سے ان معیشتوں پر برا اثر پڑے گا جو پہلے ہی بحران کا شکار ہیں۔

کوویکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے فیصلے سے لوگوں کا ایسی ویکسینز سے اعتماد اٹھ جائے گا جنہیں محفوظ اور مؤثر قرار دیا گیا ہے، اس سے ویکسینز کی قبولیت متاثر ہوگی اور ممکنہ طور پر اربوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑجائیں گی۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے مخصوص ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

کوویکس کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا تجارت اور سفر کو بحال کر رہی ہے، یہ فیصلہ کارگر ثابت نہیں ہو گا، ہم ایسے تمام ممالک کے معترف ہیں جنہوں نے عالمی ادارہ صحت یا  11 ’اسٹرنجنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز (ایس آر اے) کی منظور کردہ ویکسین لگوانے والے افراد کو سفر کی اجازت دی ہے، ہم باقی ممالک سے بھی اپیل کرتے ہیں وہ بھی ایسا ہی کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ:ہیروئن، چرس سمیت 42 ٹن منشیات نذر آتش

کوئٹہ:ہیروئن، چرس سمیت 42 ٹن منشیات نذر آتش

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: کروناسےمزید 34اموات، مثبت کیسزکی شرح 3فیصد کےقریب