in

افغانستان کےبگرام ائیربیس سےامریکی اورنیٹوافواج کی 20 سال بعدواپسی

افغانستان کےبگرام ائیربیس سےامریکی اورنیٹوافواج کی 20 سال بعدواپسی

افغانستان کے بگرام ائیربیس سے تمام امریکی اور نیٹو افواج کی 20 سال بعد واپسی ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے امریکی دفاعی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بگرام ائیربیس سے تمام اتحادی افواج کی واپسی ہوگئی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ بگرام ائیربیس کا نظام افغان فورسز کے سپرد کیا گیا ہے یا نہیں۔

افغان فوج کے افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بگرام ائیربیس کو باضابطہ طور پر افغان فوج کے حوالے کرنے کے لیے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بگرام ائیربیس کو 1950 کی دہائی میں امریکا نے سرد جنگ کے دوران سویت یونین پر نظر رکھنے کےلیے افغانستان میں تعمیر کیا تھا۔ ائیربیس پر موجود قید خانے میں طالبان اور شدت پسند جنگجوؤں کو گرفتار کرکے بھی رکھا گیا۔ گزشتہ 2 دہائیوں سے افغانستان میں بگرام ایئر بیس امریکی فوج کیلئے فضائی اور زمینی کارروائیوں کا مرکز رہا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ستمبر کے مہینے تک دو ہزار 500 امریکی فوجی اور 16 ہزار کے قریب سویلین کنٹریکٹر افغانستان سے واپس بلالئے جائیں گے۔

امریکا یکم مئی سے پہلے 6 فوجی اڈے افغان حکومت کے حوالے کرچکا ہے۔اس کے علاوہ صوبہ قندھار میں قائم دوسرے بڑے فوجی اڈے کی حوالگی کا عمل بھی مکمل ہوا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا اور کینیڈا میں بدترین گرمی،معمولاتِ زندگی متاثر،درجنوں اموات

امریکا اور کینیڈا میں بدترین گرمی،معمولاتِ زندگی متاثر،درجنوں اموات

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا