in

پاکستانی شدت پسند کمانڈر منگل باغ افغانستان میں ہلاک، رپورٹ

پاکستانی شدت پسند کمانڈر منگل باغ افغانستان میں ہلاک، رپورٹ

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونیوالے ایک بم دھماکے میں لشکر اسلام کا رہنماء منگل باغ ہلاک ہوگیا۔

افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق ننگرہار کے گورنر ضیاء الحق عمرخیل نے پاکستانی عسکریت پسند کمانڈر منگل باغ سمیت 3 دیگر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکتیں ننگرہار کے آچین ضلع میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوئیں۔ گورنر عمرخیل کا کہنا ہے کہ منگل باغ افغانستان میں دہشت گرد حملوں کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار  تھا۔

لشکر اسلام کے رہنماء منگل باغ کا تعلق پاکستان کے ضلع خیبر سے تھا۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد وہ گزشتہ کچھ سالوں سے افغانستان میں مقیم تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گجرنالے پربنے گھروں پرنشانات لگانا شروع کردیئے، کے ایم سی

گجرنالے پربنے گھروں پرنشانات لگانا شروع کردیئے، کے ایم سی

اداکارہ ہاجرہ یامین کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں کی تنقید

اداکارہ ہاجرہ یامین کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں کی تنقید