in

کرائسٹ چرچ طرزکے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا طالبعلم گرفتار

کرائسٹ چرچ طرزکے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا طالبعلم گرفتار

سنگاپور میں کرائسٹ چرچ، نیوزلینڈ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے کمسن ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق طالبعلم مساجد پر حملے کرکے ان کی ویڈیو لائیو نشر کرنا چاہتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کے سخت قانون انٹرنیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت ایک 16 سالہ بھارتی طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر مساجد پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے جو 15 مارچ کو 2019ء میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کی برسی کے موقع پر دو مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

سنگاپور کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق بھارت کی عیسائی برادری سے ہے، مقامی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جانے والا یہ سب سے کم عمر ملزم ہے۔

وزارت داخلہ نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبعلم کو گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا، وہ شدت پسندی کے نظریات سے متاثر اور سیکنڈری اسکول کا طالب علم ہے۔

سنگاپور وزارت داخلہ نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جن 2 مساجد کو نشانہ بنانا تھا وہ شمالی سنگاپور میں اس کے گھر کے قریب ہی واقع ہیں، جبکہ حملے کے دوران ملزم سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم چلانے کا ارادہ بھی رکھتا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

براڈ شیٹ پرعظمت سعیدشیخ پر مشتمل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

براڈ شیٹ پرعظمت سعیدشیخ پر مشتمل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی

کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی