in

بھارت: بدمست ہاتھی نے 16 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا

بھارت: بدمست ہاتھی نے 16 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہاتھ کی حرکتوں کی وجہ سے اسے جھنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔ ہاتھی نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران اب تک 16 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

جمعرات کو محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق مذکورہ ہاتھی کی عمر 15، 16 سال ہے اور اسے 22 ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے سے نکالا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کے رویے کا جائزہ لے رہے ہیں اور 20 افراد پر مشتمل ایک ٹیم اسے مسلسل ٹریک کر رہی ہے۔ ہاتھی اس قدر چالا ک ہے کہ اس نے پیچھا کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو کئی بار چکمہ دیا۔

منگل کو اس ہاتھی نےصبح سویرے باہر نکلنے والے ایک معمر جوڑے کو اپنی سونڈ میں لے کر مار دیا، یہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو حادثاتی طور پر اس کے راستے میں آ جاتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پرویز مشرف کی سزا کیوں ختم کی گئی،جاویدلطیف

پرویز مشرف کی سزا کیوں ختم کی گئی،جاویدلطیف

مائیکرو سافٹ کی ونڈوز 11 مارکیٹ میں آگئی

مائیکرو سافٹ کی ونڈوز 11 مارکیٹ میں آگئی