in

عمان: غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےاہم اعلان

عمان: غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےاہم اعلان

عمانی وزارت تجارت کے مطابق عمان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے پانچ سے دس سالہ رہائشی ویزے فراہم کیے جائیں گے جبکہ یہ منصوبہ ملکی اقتصادی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہوگا۔

غیرملکی سرمایہ کاری پروگرام کو وسعت دینے کا یہ پروگرام رواں برس ستمبر میں نافذ العمل ہو جائے گا۔ عمان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو انکم ٹیکس میں رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل عمان کا پڑوسی ملک متحدہ عرب اماراتبھی حالیہ برسوں میں ایسا منصوبہ متعارف کرواچکا ہے۔ یواےای میں مخصوص شرائط کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور پیشہ ور ماہرین کے لیے اس ریاست کی شہریت کا حصول بھی ممکن ہے۔

اقتصادی اور مالیاتی حوالوں سے عمان کو ایسے پروگرام کی اشد ضرورت تھی کیونکہ مالی طور پر عمان خلیجی تعاون کونسل کے تیل سے مالا مال ممالک میں سب سے کمزور ملک ہے۔

یاد رہے کہ سال 2014 سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں انتہائی کم ہوئی ہیں، تب سے عمان پر ریاستی قرضوں کے بوجھ میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ 2015 میں اس خسارے کی شرح مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباﹰ 15 فیصد کے برابر تھی مگر گزشتہ برس 80 فیصد سے تجاوز کرچکی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرا گھر ٹوٹ گیا، عامرلیاقت

میرا گھر ٹوٹ گیا، عامرلیاقت

راجن پور: ٹین بلین ٹری منصوبےکا وجود خطرے میں پڑگیا

راجن پور: ٹین بلین ٹری منصوبےکا وجود خطرے میں پڑگیا