in

اینٹی وائرس سافٹ وئیرکے بانی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیرکے بانی کی جیل میں مبینہ خودکشی

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق جان میکافی اسپین کی جیل میں مبینہ خودکشی کرلی وہ اپنے جیل کے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ جان میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے، اثاثے چھپانے کے الزام تھا۔

رپورٹ کے مطابق جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020 میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

جان میکافی کی اسپین میں گرفتاری کے وقت امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جان میکافی پر اثاثے چھپانے کا الزام ہے اور انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی۔

امریکی محکمہ انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ جان میکافی کی اسپین سے امریکا منتقلی ابھی باقی ہے اور ان پر عائد الزامات ثابت ہونے کی صورت میں 5 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کی انا نےپاکستان کا نظام مفلوج کردیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کی انا نےپاکستان کا نظام مفلوج کردیا،مریم اورنگزیب

پی ایس ایل6: فائنل جیتنےوالی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملےگی

پی ایس ایل6: فائنل جیتنےوالی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملےگی