in

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 23 جون (آج) آخری دن ہے، جمعے کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے بعد آج رات 10 بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ جمعہ کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

دوسری جانب 25 جون سے دوپہر ایک بجے بکنگ اور حج پیکج کے حصول کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔

چوبیس گھنٹوں میں حج کیلئے ساڑھے 4لاکھ درخواستوں کااندراج، رپورٹ

وزارت کا کہنا ہے کہ منتخب کیےگئے عازمین حج کو مسیج موصول ہونے کے تین گھنٹوں بعد اپنا پیکج خریدنا لازمی ہوگا اگر مقررہ وقت پیکج نہ لیا تو ان افراد کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

اس سے قبل سعودی حکومت کی وزارت حج و عمرہ نے15 جون کو حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی تھیں۔

خواتین کومحرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت

سعودی حکومت نے رواں سال حج کرنے والوں کےلیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے جبکہ 60ہزار مقامی افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب نے رواں سال 14 جون کو خواتین کو محرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

اپوزیشن لیڈر کو کتاب مارنا جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن لیڈر کو کتاب مارنا جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے شاہد خاقان عباسی