in

امریکا نے ایران کی سرکاری نیوز ویب سائٹس ضبط کرلیں

Iran websites

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تينوں ويب سائٹس پر نوٹس لگائے گئے ہيں جن پر لکھا ہے کہ انھيں امريکی ادارے ايف بی آئی اور ديگر اداروں نے کنٹرول ميں ليا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نشریات (آئی آر آئی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ العالم کے علاوہ بعض دوسری ویب سائٹس بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ ان میں فلسطین سے متعلق نشریات اور عربی زبان میں مذہبی اور ثقافتی چینل کی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

ايران کا کہنا ہے کہ امريکا نے بندش کی کوئی وجہ نہيں بتائی۔

پريس ٹی وی اور العالم ايران کے سرکاری چينل ہيں جبکہ المسيرہ چينل لبنان سے چلايا جاتا ہے مگر اسے يمن کے حوثی باغی استعمال کرتے ہيں۔

امريکا نے گزشتہ سال اکتوبر نومبر ميں بھی پاسداران انقلاب کے زير استعمال 120 ويب سائٹيں بند کی تھيں۔ امريکا نے الزام لگايا تھا کہ ان ويب سائٹس سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھيلائی جا رہی تھيں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا وائرس:2 ہزار415 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج

کرونا وائرس:2 ہزار415 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج

وزیر اعظم عمران خا ن چیئرمین نیب کو وزیر خزانہ مقرر کریں سلیم مانڈوی والا نے حیران کن مطالبہ کردیا

وزیر اعظم عمران خا ن چیئرمین نیب کو وزیر خزانہ مقرر کریں سلیم مانڈوی والا نے حیران کن مطالبہ کردیا