in

سعودی عرب: مساجد میں پابندیوں میں نرمی کااعلان

سعودی عرب: مساجد میں پابندیوں میں نرمی کااعلان

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ اسلامی امور نے مساجد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں، جن میں کہا گیا ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیان معمول کا وقفہ بحال کیاجارہا ہے جبکہ مساجد میں ایس او پیز میں نرمی کی جائے۔

اسلامی امور کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ہدایات کے مطابق مملکت میں قائم تمام مساجد میں نماز فجر کیلئے 25منٹ جبکہ نماز مغرب کے بعد 10 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا جبکہ مطالعے کے ليے مساجد ميں قران کريم دوبارہ رکھ ديئے گئے ہيں۔

 وزارتِ اسلامی امور نے نمازِ جمعہ سے ایک گھنٹہ قبل مساجد کھولنے کا اعلان کیا ہے اور خطبہ 15منٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت کو منسوخ کردیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد میں پانی کے کولر اور فریج رکھنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا نجی ٹی وی کا دعویٰ

مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا نجی ٹی وی کا دعویٰ