in

کابل: امریکی سفارتخانے کا اہلکار کرونا سے ہلاک

کابل: امریکی سفارتخانے کا اہلکار کرونا سے ہلاک

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز کا کہنا ہے کہ کابل میں قائم امریکی سفارت خانے کا عملہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے، جب کہ عملے میں شامل ایک اہلکار کرونا وائرس سے ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے عملے کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کر رہے ہیں، جب کہ افغانستان میں کرونا ویکسین کی کمی کے باعث امریکا سے مزید ویکسین بھی کابل روانہ کردی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان پرائز نے کہا کہ متعدد اہل کاروں کے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد بیشتر سفارتی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

سفارت خانے کے درجنوں افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کی بیشتر سرگرمیوں کو روکا گیا۔ 114 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور متعدد افراد کو طبی بنیادوں پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ 95 فیصد کیسز میں ایسے افراد شامل ہیں جنہیں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ملی یا پھر وہ ویکسین کی خوراکوں کا کورس مکمل نہیں کر سکے تھے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور وائرس پر کنٹرول حاصل ہونے تک پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ فوجی طبی تنصیبات پوری صلاحیت کے ساتھ فعال ہیں اور عارضی طور پر کووڈ نائینٹین وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو آکسیجن فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب کابل میں قائم امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صرف کھانے پینے یا ورزش کرنے کی صورت میں باہر نکلنے کی اجازت دی گی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تیزی سے بڑھی ہے جس سے ملک میں صحت کے پہلے سے کمزور نظام پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ افغان حکام نے بدھ کے روز سے کرونا وائرس کے 2313 مثبت کیسز اور 101 اموات کی نشاندہی کی۔ 2020 کے اوائل میں ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے یہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی سطح پر تقریبا 99 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3900 سے تجاوز کر چکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ

نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ

انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا

انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا