in

جنوبی افریقی خاتون کا 10بچوں کو جنم دینے کادعویٰ جھوٹانکلا

جنوبی افریقی خاتون کا 10بچوں کو جنم دینے کادعویٰ جھوٹانکلا

جنوبی افریقی خاتون کا بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے 37 سالہ گوسیامی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

جنوبی افریقی خاتون کی جانب سے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ کیا گھا، واقعے نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی اور یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی خاتون37 سالہ گوسیامی ستھول نے اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا، اس نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 لڑکو اور 3 لڑکیوں پر مشتمل کل 10 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جب جب اس واقعے کا فالو اپ کیا گیا تو مقامی ذرائع بتایا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنیوالی خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی، اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کیلئے ایک مقامی اسپتال لایا گیا تھا۔

جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10 جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

اسٹیو بائکو اکیڈمک اسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کو نفسیاتی معائنے کیلئے اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ اس سے قبل بھی اس کے ہاں 2 جڑواں بچے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بانڈز کیش کرانے کیلئے لوگوں کے ڈیلرز سے رابطے

بانڈز کیش کرانے کیلئے لوگوں کے ڈیلرز سے رابطے

کیا آپ لاہور کے اسپائیڈر مین سے ملے ہیں؟

کیا آپ لاہور کے اسپائیڈر مین سے ملے ہیں؟