in

ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے

IRAN-POLITICS-VOTE

ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں آج ووٹنگ ہوگی جس کے لیے 7امیدوار میدان میں تھے تاہم تين امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب 4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اور عبدالناصر ہمتی کے ساتھ ان کا مقابلہ ہوگا جبکہ دیگر دو امیدواروں میں محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی شامل ہیں۔

صدارتی انتخاب میں 5کروڑ 90لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایران میں صدر کا انتخاب براہِ راست عوام کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔ 18 برس یا اس سے زائد عمر کے شہری اپنا حق راہ دہی استعمال کر سکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل6: اہم میچ میں لاہور کو شکست

پی ایس ایل6: اہم میچ میں لاہور کو شکست

FSD factory

صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے رعایتی پیکج میں توسیع