in

اقوام متحدہ نے کرونا کے بعد نئی وباء سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے کرونا کے بعد نئی وباء سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے کرونا وائرس کے بعد نئی وباء سے دنیا کو خبردار کردیا۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت اور خشک سالی کرونا وائرس کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کیلئے تیار ہیں کیونکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

قدرتی آفات کے خطرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مامی میزوتوری نے ایک رپورٹ کی اشاعت سے قبل آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ خشک سالی آئندہ کی وباء کے طور پر دہانے پر کھڑی ہے اور اس کے علاج کیلئے کوئی ویکسین نہیں ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 1998ء سے 2017ء تک خشک سالی سے 124 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوچکا ہے جبکہ اس سے ڈیڑھ ارب افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مامی میزوتوری کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان ہے کہ یہ اعداد و شمار بھی حقیقی اعداد و شمار سے مختلف ہوں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ نے جنوبی یورپ اور مغربی افریقا میں خشک سالی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ اگر دنیا نے کوئی قدم نہ اٹھایا تو خشک سالی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ،اہلکار شہید

تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ،اہلکار شہید

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اسلام قبول کیوں کیا تھا؟

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اسلام قبول کیوں کیا تھا؟