in

افغانستان میں مسلح افراد کا حملہ، 5 پولیو ورکرز جاں بحق

افغانستان میں مسلح افراد کا حملہ، 5 پولیو ورکرز جاں بحق

افغانستان کے پانچویں بڑے شہر جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں منگل کو مسلح افراد نے پولیو مہم میں شریک ورکرز پر فائرنگ کردی، واقعے میں 5 ورکرز گولیاں لگنے سے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ننگر ہار پولیس کے ترجمان فرید خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیو ورکرز پر تین مختلف علاقوں میں دو گھنٹوں کے دوران منظم حملے کئے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ طالبان کا کام ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے پولیو ٹیم پر حملے اور 5 پولیو ورکرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر جلال آباد کے ضلع خوگیانی اور سورخ روڈ پر حملہ کیا گیا، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 مارچ کو جلال آباد میں ہی خواتین پولیو ورکرز پر حملہ کیا گیا تھا، اس واقعے میں 3 خواتین ورکرز جاں بحق ہوئی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیاآپ تصویر میں موجود بالی ووڈ اداکار کو پہچان سکتےہیں؟

کیاآپ تصویر میں موجود بالی ووڈ اداکار کو پہچان سکتےہیں؟

معروف اداکارہ نے ایک کاروباری شخص پر جنسی زیادتی قتل کی کوشش کا الزام لگادیا

معروف اداکارہ نے ایک کاروباری شخص پر جنسی زیادتی قتل کی کوشش کا الزام لگادیا